ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیٹا پیدا نہ ہونے سے بددل ماں نے تین بیٹیوں کے ساتھ کرلی خودکشی

بیٹا پیدا نہ ہونے سے بددل ماں نے تین بیٹیوں کے ساتھ کرلی خودکشی

Sat, 17 Feb 2018 09:42:21    S.O. News Service

بنگلورو16؍فروری (ایس او نیوز) ایک دردناک واقعے میں یکے بعد دیگرے بیٹیاں پیدا ہونے اور بیٹے سے محروم رہنے کی وجہ سے بددل ہوکر ایک ماں نے دو مہینوں کی ایک بچی سمیت تین بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کرلی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چکبالاپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں ہنومنتھا پورا میں پیش آیا ہے۔اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ مبینہ طور پر کنویں میں کود کر خودکشی کرنے والی خاتون کا نام ناگاشری (25سال) ہے جبکہ اس کے ساتھ ہلاک ہونے والی ایک بیٹی کا نام نویا شری(5سال)، دوسری کانام دیویا شری (3سال) اور تیسری بچی ابھی صرف 2 مہینے کی تھی۔پولیس کے بیان کے مطابق اس کے شوہر یا رشتے داروں کی طرف سے بیٹا پیدا نہ ہونے پر کبھی اعتراض یا ہراسانی کی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ البتہ خود ناگاشری کوبیٹے کی شدید خواہش تھی اور تیسری مرتبہ بھی بیٹی پیدا ہوئی تووہ سخت ذہنی کشیدگی کا شکار ہوگئی تھی۔جس کے نتیجے میں اس نے اپنے فارم پرجاکربچوں کے ساتھ خودکشی کرنے کا انتہائی قدم اٹھایا۔


Share: